Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نہ آیا ہوں نہ میں لایا گیا ہوں میں حرف کن ہوں فرمایا گیا ہوں - واصف علی واصف کی شاعری

 


 

نہ آیا ہوں نہ میں لایا گیا ہوں

میں حرف کن ہوں فرمایا گیا ہوں


مری اپنی نہیں ہے کوئی صورت

ہر اک صورت سے بہلایا گیا ہوں


بہت بدلے مرے انداز لیکن

جہاں کھویا وہیں پایا گیا ہوں


وجود غیر ہو کیسے گوارا

تری راہوں میں بے سایہ گیا ہوں


نہ جانے کون سی منزل ہے واصفؔ

جہاں نہلا کے بلوایا گیا ہوں

 

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments