اس سال پاکستان میں عوام کو عید الفطر 2025 کے موقع پر طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
اس بار عید 31 مارچ بروز سوموار یا یکم اپریل بروز منگل ہونے کا امکان ہے۔ اگر 29 روزے ہوئے تو عیدالفطر بروز پیر 31 مارچ کوہو گی اورتیس روزے پورے ہونے
کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل (بروز منگل) کو ہوگی۔
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پیشگوئی کے مطابق ملک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قومی امکان ہے۔
عید الفطر2025 کے چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کے پیش نظر پاکستانی 29 مارچ تا 2 اپریل یعنی 5 دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
عیدالفطر کے تین دن پیر سے بدھ تک یعنی
31 مارچ اور یکم و دو اپریل تک عید کی چھٹیاں ہونے کا امکان ہے اور
ہفتہ و اتوار کو ویسے ہی سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوتی ہے، یوں عید کی کم از
کم 5 تعطیلات ہونے کا امکان ہے۔ اور دوسرے شہروں سے آنے والے ملازمین جمعرات اور جمعہ کی چھٹی لے کر پورے 9 دن کی چھٹیاں بھی انجوائے کریں گے۔
یاد رہے کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ سرکاری چھٹیوں کا شیڈول حکومت کی منظوری اور چاند نظر آنے کے اعلان پر منحصر ہوگا۔
0 Comments