پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم کا اجراء
وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار سکیم کے تحت 84 ارب روپے سے زائد مختص
وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے 48 ارب روپے سے زائد مختص
وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 36 ارب سے زائد بلا سود قرض کی فراہمی
آسان کاروبار فنانس سکیم میں 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے
آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جائے گا
25 سے 55 سال تک پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور سپیشل افراد قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں
قرض لینے کیلئے ایکٹیوفائلرہونا ضروری اور کسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا اہلیت قرار
آسان کاوربار فنانس سکیم کے لئے گھر بیٹھے آن لائن درخواست اور تفصیلات کے لئے ویب پورٹل پر اپلائی کیا جا سکتا ہے
آسان کاروبارفنانس کے لئے akf.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جاسکتا ہے
آسان کاروبار کارڈ سکیم میں سٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرض دیئے جائیں گے
آسان کاروبار کارڈ کے تحت قرض 3 سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے
پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اورسپیشل افراد آسان کاروبار کارڈ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں
آسان کاروبار کارڈ کے لئے پورٹل akc.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے
آسان کاروبار کارڈ کے لئے خام مال کی خریداری پر وینڈر کو ادائیگی کی جاسکے گی
آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس،ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہوگی
آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 25 فیصد تک کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر آسان کاروبار سکیم کے لئے خصوصی ٹول فری نمبر 1786 بھی فعال
آسان کاروبار سکیم کے لئے
درخواست گزار ٹول فری نمبر 1786 سے انفارمیشن لے سکتے ہیں
0 Comments