علی سیٹھی: ایک خوبصورت آواز، ایک منفرد شناخت
علی سیٹھی پاکستان کے ایک معروف گلوکار، نغمہ نگار، مصنف اور موسیقار ہیں جنہوں نے اپنی کلاسیکی موسیقی کی تربیت، جدید انداز اور منفرد لب و لہجے کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ علی سیٹھی 2 جولائی 1984 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد معروف صحافی اور تجزیہ نگار نجیم سیٹھی ہیں جبکہ والدہ جگنو محسن ایک نامور کالم نگار اور سیاستدان ہیں۔ علی سیٹھی کی بہن میرا سیٹھی بھی معروف اداکارہ اور لکھاری ہیں۔ ان کا تعلق ایک پڑھے لکھے اور بااثر خاندان سے ہے جو علم، سیاست اور فن سے جڑا ہوا ہے۔
علی سیٹھی نے اپنی ابتدائی تعلیم لاہور کے ایچیسن کالج سے حاصل کی اور بعد میں امریکہ کی مشہور یونیورسٹی ہارورڈ سے ساؤتھ ایشین اسٹڈیز اور اکنامکس میں ڈگری حاصل کی۔ ہارورڈ میں تعلیم کے دوران ہی ان کا رجحان کلاسیکی موسیقی کی طرف بڑھا، جس کے بعد انہوں نے استاد نذیرالدین سامی اور ملکہ غزل فریدہ خانم جیسے استادوں سے موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔
ان کا موسیقی میں پہلا قدم 2012 میں فلم کے لیے گایا گیا گانا "دل جلانے کی بات کرتے ہو" تھا، جسے کافی سراہا گیا۔ لیکن علی سیٹھی کو اصل شہرت کے کوک سٹوڈیو ذریعے ملی جہاں انہوں نے "عمراں لنگھیاں"، "رانجش ہی سہی"، "چاندنی رت" اور "کٹھے میل" جیسے دل کو چھو جانے والے گانے گائے۔ ان کی سب سے بڑی کامیابی 2022 میں سامنے آئی جب انہوں نے گلوکارہ شے گل کے ساتھ "پسوڑی" گایا، جو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دنیا بھر میں مقبول ہوا۔ پسوڑی نے یوٹیوب، اسپوٹیفائی اور دیگر پلیٹ فارمز پر ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔
علی سیٹھی نہ صرف گلوکار بلکہ مصنف بھی ہیں۔ ان کا پہلا ناول The Wish Maker 2009 میں شائع ہوا جو بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے والا ادبی کام تھا۔ ان کی شخصیت میں ادب، موسیقی اور ثقافت کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔
ان کی ذاتی زندگی اکثر خبروں میں رہی ہے۔ کچھ افواہوں کے مطابق علی سیٹھی کی شادی مشہور پینٹر سلمان طور سے ہوئی ہے، لیکن علی سیٹھی نے ان خبروں کی واضح تردید کی۔ علی اس وقت شادی شدہ نہیں ہیں اور ان کے کوئی بچے نہیں ہیں۔ ان کی نجی زندگی کو وہ اکثر پردے میں رکھتے ہیں لیکن وہ اپنی شخصیت اور فن کے ذریعے معاشرے میں صنفی شناخت، اظہار رائے اور موسیقی کے نئے معیارات کو فروغ دے رہے ہیں۔
علی سیٹھی کی کامیابیوں میں "پسوڑی" جیسے گلوبل ہٹ کے ساتھ ساتھ ٹائم میگزین کی فہرست میں شامل ہونا، اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں کنسرٹس دینا شامل ہے۔ ان کا قد تقریباً 5 فٹ 10 انچ اور وزن اندازاً 70 سے 75 کلوگرام ہے۔ ان کی تخلیقات اور پرفارمنسز آج کے نوجوانوں کے لیے نہ صرف ایک تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ ایک فکری اور ثقافتی تحریک بھی ہیں۔
0 Comments