Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جیو ٹی وی ڈرامہ بہکاوے

 

Geo-drama-behkawe-download

بہت اچھا ہوا زبیر کے ساتھ۔ میں جیسے ہی گھر میں داخل ہوا تو اماں کی آواز کانوں میں پڑی۔ میں نے گھبرا کر پوچھا کونسا زبہر تو پتہ چلا ڈرامہ بہکاوے کے زبیر کی بات چل رہی ہے۔ اماں نے مزید روشنی ڈالی کے زبیر نے گائے جیسی سیدھی اور اچھی نیک شریف وفادار بیوی کو چھوڑ کر ستارہ جیسی چالو لڑکی سے شادی کر لی اس لئے اس کے ساتھ ایسا ہوا ہے اور اسے سزا ملی ہے۔ اماں بہت سنجیدہ لگ رہی تھیں تب مجھے اندازہ ہوا کہ  بیچارے زبیر کو زینت اوراسکی بیٹی کی بد دعائیں نہیں بلکہ پاکستان کی کروڑوں خواتین کی بد دعائیں لگ  گئیں جو زبیر اور ستارہ کی دوسری شادی سے بہت تکلیف میں تھیں اور پھر بیچارے زبیر کو کسی دل جلی کی بد دعا لگ گئی اور  ستارہ سارے پیسے زیور لے کر بھاگ گئی اور اسے زہر دے گئی اور اسکی آنکھوں کی بینائی بھی چلی گئی۔ واہ کیا ڈرامہ لکھا رائٹر نے۔ پاکستانی خواتین کی صحیع نبض پر ہاتھ رکھا ۔ اب ساری خواتین اس انتظار میں ہیں کہ کب اچھی والی پہلی بیوی آئے اور زبیر کا علاج کر کے اسے بھلا چنگا کر دے۔ لو جی یہ ہے پورے ڈرامے کا لب لباب۔ پتہ نہیں کیوں ہمارے ڈرامے میں مرد کی کتے والی کی جاتی ہے۔ شائید یہی بکتا ہے۔

 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے ہمیشہ سے دل کو چھو لینے والی کہانیاں پیش کی ہیں، اور جیو ٹی وی کا ڈرامہ "بہکاوے" ان میں سے ایک بہترین مثال ہے۔ یہ ڈرامہ ناظرین کے دلوں پر راج کر رہا ہے، جس کی دلچسپ کہانی، بہترین اداکاری، اور جذباتی مناظر نے ہر عمر کے ناظرین کو متاثر کیا ہے۔

ڈرامہ "بہکاوے" ایک جذباتی اور معاشرتی موضوع پر مبنی کہانی ہے، جس میں خاندان، محبت، دھوکہ اور سماجی رویوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سچائی اور فریب کے درمیان پھنس جاتی ہے۔ مختلف کرداروں کے فیصلے اور رویے ناظرین کو سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ زندگی میں ایک فیصلہ کتنی بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔

کہانی میں ایسے موڑ آتے ہیں جہاں وفا، بے وفائی، رشتوں کی نزاکت اور معاشرتی دباؤ کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

 

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments