Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پاکستانی اداکارہ سائرہ خان۔ ایک بھولی داستان

 

saira-khan--biography

سائرہ خان ایک پاکستانی سابق فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ وہ گھنگھٹ اور ڈریم گرل میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ سائرہ خان نے اپنے عروج پر میڈیا انڈسٹری کو چھوڑ دیا تھا۔1996  سے لے کر 2011  تک سائرہ خان نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ اپنی خوبصورتی اور نزاکت کی وجہ سے وہ جلد ہی ناظرین میں مقبول ہو گئیں۔

 سائرہ خان کا تعلق ملتان سے ہے۔ میٹرک کے امتحانات کے بعد وہ لاہور آ گئیں اور یہاں آکر فلمی دنیا میں قدم جمانے کی کوشش کی اور جلد ہی انہیں کام ملنا شروع ہو گیا۔  سائرہ نے میڈیا، فلم اور ٹیلی ویژن دونوں میں کام کیا۔ انہوں نے کئی میوزک ویڈیوز میں بھی پرفارم کیا۔ اس کی کامیاب فیچر فلموں میں گھونگھٹ (1996) اور ڈریم گرل (1997) شامل ہیں - جس میں انہوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔ اس کی کامیاب ٹیلی ویژن سیریز پرندہ (1998)؛ اور ڈرامہ بیٹی جس نے اانہیں شہرت کی طرف لے جایا۔ سائرہ خان کے نے ڈرامے غبار، بادبان، ساون،دل لگی، بیٹی،اپنے ہوئے پرائے اور  خواب نگر میں شاندار اداکاری کی۔ سائرہ نے  فلم گھونگھٹ۔ ڈریم گرل، احساس،گنز اینڈ روز، ایک اور لو سٹوری،ہم کھلاڑی پیارکے، جنگل کوئین اور دلدل میں بھی کام کیا۔ 

سائرہ خان نے شادی کے بعد شو بزنس چھوڑ دیا اور آجکل وہ  اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ لاہور کے جوہر ٹاؤن میں مقیم ہیں اور خود کو فلاحی سرگرمیوں میں مشغول رکھا ہوا ہے۔

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments