خدا کا شکر ہے کہ سیز فائر ہو گیا۔ جیسے ہی بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے یہ ٹویٹ کی جنونی بھارتی ان کے پیچھے پڑ گئے کہ آپ نے آپریشن سندھور پر بھارت کی فوج کے لئے ٹویٹ کیوں نہیں کی اور آج خدا کا شکر کیوں ادا کر رہے ہیں۔ پریشر اتنا بڑھا کہ بیچارے سلمان خان کو اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئ۔
اداکار سلمان خان نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جسے چند لمحوں بعد ہی ڈیلیٹ کردیا تھا۔ ہفتہ کی رات کو ایکس پر سلمان خان نے ایک ٹویٹ پوسٹ کیا لیکن آپریشن سندھور پر ردعمل ظاہر نہ کرنے پر ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد اسے حذف کر دیا۔
سلمان کے ٹویٹ میں لکھا گیا، "جنگ بندی کے لیے خدا کا شکر ہے...." تاہم، لوگوں کے ایک حصے نے آپریشن سندھ پر سلمان کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ ایک ٹویٹ میں لکھا گیا، "آپریشن سندھور کے بارے میں کوئی ٹویٹس نہیں۔ کیوں؟" ایک شخص نے لکھا کہ ’’آپ نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کے آپریشن سندھ کے بارے میں کچھ نہیں کہا‘‘۔
اس سے پہلے سلمان خان نے پہلگام حملے کے بعد جس میں 26 لوگ مارے گئے، سلمان نے ٹویٹ کیا تھا، "کشمیر، زمین پر جنت ہے ، جو جہنم میں تبدیل ہو رہا ہے ، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میرا دل ان کے اہل خانہ کےغم میں انکے ساتھ ہے۔ ایک بھی بے گناہ کو مارنا پوری کائنات کو مارنے کے برابر ہے۔
اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو کون حالات سے گذرنا پڑتا ہےا ور سلمان خان جیسے مقبول اور طاقتور انسان کو بھی بیناد پرستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس لئے دوستوں اگر بھارت میں رہنے والا کوئی مسلمان کوئی بات کرے تو انکو برا نہ کہیں اور انکی مجبوری کا احساس کریں۔
0 Comments