پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو مبینہ طور پر لندن کے ایلفورڈ میں انڈو پاک سپر مارکیٹ میں ان کی آنے والی فلم لو گرو کے پروموشنل پروگرام کے دوران شائقین کی جانب سے حراسا ں
کیا گیا خصوصی طور پر ماہرہ خان کے ساتھ موجود گارڈ نے مائرہ خان کو نا مناسب انداز سے پکڑا اور چھونے کی کوشش کی۔ ۔نئی فوٹیج میں سیکورٹی آفیسر کا چہرہ صاف دکھائی دے رہا ہے ۔
ماہرہ خان ہمایوں سعید کے ساتھ فلم کی تشہیر کے لیے منعقد ہونے والے اس پروگرام شریک تھیں کہ وہاں بہت سے لوگ جمع ہو گئے اور افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے ، ہجوم کے باعث سکیورٹی انتظامات کم پڑ گئے اور اداکارہ کے ساتھ نامناسب رویے کے متعدد واقعات پیش آئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ماہرہ کو ہجوم میں سے کچھ نوجوانوں کی جانب سے چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں ہمایوں سعید اور سیکورٹی ماہرہ خان کو بچانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ماہرہ خان بڑی مشکل سے ایک سٹور میں داخل ہوئیں بعد میں وہ سٹور کی چھت پر پہنچی اور شائقین کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔
ابھی تک ماہرہ خان اور ایونٹ کے منتظمین نے اس واقعے سے
متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ تاہم، اس واقعہ نے سوشل میڈیا پر
مداحوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے، جنہوں نے ناقص انتظام کی مذمت کرتے
ہوئے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم لو گرو 6 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
0 Comments