Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بھارتیوں نے کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن بنا دیا

کرنل صوفیہ کون ہے


مودی راج میں بھارت میں اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے۔  حالیہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے دوران کرنل صوفیہ قریشی جس نے بھارت کے ناکام آپریشن سندھور کی ترجمانی کی تھی آج کل بی جے پی کے لیڈران کی طرف سے الزامات کا سامنا کر رہی ہیں اور انہیں بی جے پی کے ایک وزیر کی جانب سے دہشت گردوں کی  بہن کہا گیا ہے۔ 

بھارت کی بھارتیہ جنتا پارٹی  کے ایک سینئر رہنما وجے شاہ نے بھارتی فوج میں ایک مسلمان افسر کرنل صوفیہ قریشی کو ’’دہشت گردوں کی بہن‘‘ کہہ کر بھارت میں  غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ شاہ کے متنازعہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب کرنل صوفیہ قریشی نے بھارتی فوج کی نمائندگی کرتے ہوئے آپریشن سندور کے بارے میں میڈیا بریفنگ دی تھی۔

کرنل صوفیہ  قریشی، جنہوں نے فوج میں  امتیازی خدمات انجام دی ہیں،آج کل انڈین آرمی کی ترجمان کے طور پر فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ تاہم وجے شاہ،ایک مسلمان افسر کو  اہم زمہ داری دینے سے ناخوش ہیں اس لئے انہون ںےکرنل صوفیہ کے کردار پر حملہ شروع کر دیا، اپنی تقریر کے دوران اشتعال انگیز تبصرے کیے۔ انہوں نے قریشی پر ایک وسیع تر سازش کا حصہ ہونے کا الزام لگایا اور انہیں "دہشت گردوں کی بہن" کہا۔
وجےشاہ کےالزامات  فرقہ واریت اور انتہا پسندی سے بھرے ہوئے تھا، جیسا کہ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی پاکستان کے خلاف کوئی مضبوط کارروائی کرنے سے قاصر تھے، اس کے بجائے انہوں نے کرنل صوفیہ قریشی جو مسلمانوں کی بہن ہے اسے آگے لے آئے ہیں ۔ ان کے  تفرقہ انگیز اور اشتعال انگیز نوعیت کے بیانات نے بھارت میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
 

کانگریس پارٹی نے شاہ کے تبصروں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بلاجواز اور بے عزتی قرار دیا۔ انہوں نے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ریمارکس ہندوستان کے تکثیری معاشرے کے تانے بانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس کے جواب میں، کانگریس کارکنوں نے شاہ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس تنازعہ نے بی جے پی کو مشکل میں ڈال دیا ہے، کیونکہ پارٹی کو مذہبی تقسیم کو ہوا دینے پر مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔ یہ واقعہ بھارتی سیاسی حلقوں میں گرما گرم بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے بی جے پی کے وزیر وجے شاہ کے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف ریمارکس پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments