Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

طاہرہ نقوی کی سوانح حیات

 

Tahir Naqvi biography

طاہرہ نقوی پاکستانی ٹی وی کی شاندار اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے چند سالوں میں ناظرین پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ آج تک لوگ انکی جاندار اداکاری، انکی خوبصورتی اور حسین مسکراہٹ کو یاد کرتے ہیں۔

طاہرہ نقوی  20 اگست 1956  کو ڈسکہ پاکستان میں پیدا ہویں۔ اپنی ابتدائی تعلیم  کانوننٹ سکول لاہور سے حاصل کی اور گورنمنٹ گرلز کالج سے گرایجویشن کیا۔

طاہرہ نقوی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974 میں بطور اداکارہ پی ٹی وی سے کیا اور ریڈیو پر بھی کام کیا۔ طاہرہ نقوی نے 1976  میں انہوں نے منشیات کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی کے لئے بنائے گئے اسٹیج ڈرامے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈرامے میں انکے ساتھ  طلعت حسین بھی تھے اور ڈرامہ مشہور رائٹر سرمد صہبائی نے لکھا تھا۔ ڈرامہ اسے وقت کے لاہور کے بڑے کالجز جیسے کنیئرڈ کالج، نیشنل کالج آف آرٹس اورگورمنٹ کالج میں بھی پیش کیا گیا۔

اپنے مختصر کیریئر میں طاہرہ نقوی نے 50  شاندار ڈراموں میں کام کیا جن میں شہرہ آفاق کلاسک ڈرامے دہلیز، وارث ، زنجیر اور زندگی بندگی بھی شامل ہیں۔ انہیں بہترین اداکاری پر پی ٹی وی ایوارڈ بھی ملا۔ ستر اور اسی کی دہائی میں وہ اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے  کیریئر کے عروج پر تھیں۔

طاہرہ نقوی نے دو فلموں  بدلتے موسم اور میاں بیوی راضی میں بھی کام کیا اور یہ فلمیں بھی کامیاب رہیں اور ان فلموں نےباکس آفس پر سلور جوبلی مکمل کی۔

پھر اچانک اس اداکارہ کو نظر لگ گئ اور انکو کینسر جیسے موذی مرض نے جکڑ لیا۔انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی میں داخل کرایا گیا اور علاج ہونے لگا مگر  وہ جوان اور خوبصورت لڑکی کینسر کو شکست ن دے سکی اور  2  جون  1982  کو زندگی کی بازی ہار گئی۔ انہیں لاہور میں میاں میر کے دربار کے احاطے میں دفن کیا گیا۔ طاہر نقوی نے شادی کی تھی اور انکی ایک بیٹی بھی ہے۔ اللہ طاہرہ نقوی کے درجات بلند فرمائیں۔آمین     

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments