Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

رفال طیاروں پر ٹماٹر اور لیموں کیوں لٹکائے گئے ہیں۔

tomato and lemon on rafale
 پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلگام  حملے کے بعد  سرحدوں پر  کشیدگی برقرار ہے اور آئے روز دونوں اطراف سے لفظی گولہ باری کی جا رہی ہے۔

پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے  انڈیا میں اپوزیشن  بھی مودی سرکارر کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

حال ہی میں انڈیا کی ریاست اترپردیش میں کانگریس کے صدر اجے رائےنے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے رفال طیارے کے ماڈل پر لیموں اور مرچیں لٹکانے کی ویڈیو اپلوڈ کی جو  وائرل ہوگئی ہے اور  اس وقت انڈیا میں زیر بحث ہے۔

 کانگریس رہنما اجے رائے کی جانب سے اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملج میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے اور مودی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور زبانی خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے اربوں ڈالر سے خریدے  نئے رفال طیاروں پر اب تک مرچیں اور لیموں ہی لٹک رہے ہیں۔ وہ اب تک اپنے ہینگرز میں کھڑے ہیں۔

 انھوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ 'وہ کب دہشتگردوں، ان کے حامیوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کریں گے؟'

یاد رہے کہ جب اکتوبر 2019 میں انڈیا نے فرانس ے اربوں ڈالر کے رفال طیارے خریدے تھے تو اس وقت انڈیا کے دفاع راج ناتھ سنگھ نے طیارے پر 'شستر پوجا' یعنی اسلحہ پوجا کی تھی۔

اور طیارے پر سِندور سے اوم لکھا، طیارے پر پھول ،ناریل اور لڈو چڑھائے۔ اس کے علاوہ طیارے کے پہیے کے نیچے دو لیموں بھی رکھے گئے تھے۔ اور یہ تصاویر بھارت میں بہت وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے اس پر تنقید بھی کی تھی۔ کانگریس رہنما نے اسی واقعے کی بنیاد بنا کر کہا کہ کیا رفال طیارے لیموں اور ٹماٹر لٹکانے کے لئے خریدے گئے ہیں۔

دراصل کانگریس اور مودی سرکار دونوں بھول گئے ہیں کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں تھا اور اس نے رفال کا بندوبست پہلے ہی کر لیا تھا اسی لئے آج بھارت کو پاکستان پر حملے کے لئے بار بار سوچنا پڑ رہا ہے۔

 

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments