Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ان لائن رومانس

Online romance 


ان لائن رومانس میں دلچسپی رکھنے والے ضرور پڑھیں۔ آج کل نوجوان سے لے کر بوڑھے تک ان لائن رومانس کے چکر میں نا صرف خوار ہو رہے ہیں بلکہ نقصان بھی اٹھا رہے ہیں بہت سے خوشحال گھرانے ٹوٹ گئے اور بہت سے لوگ اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 


روڈرک لاج، ایک 69 سالہ برطانوی ریٹائرڈ شخص، جو اپنی بیوی کی وفات کے بعد تنہائی کا شکار تھا، محبت کی تلاش میں ایک ایسے فراڈ کا شکار ہو گیا جس نے نہ صرف اس کی جمع پونجی چھین لی بلکہ اسے بے گھر بھی کر دیا۔


روڈرک کی بیوی 2019 میں انتقال کر گئیں، جس کے بعد وہ شدید تنہائی محسوس کرنے لگا۔ ایک دن اسے ایک پرانے کینیا کے ساتھی نے ایک خاتون "انیتا" سے متعارف کروایا، جس نے خود کو ایک بیوٹی پراڈکٹس کمپنی کی ڈائریکٹر بتایا۔ جلد ہی دونوں کے درمیان آن لائن بات چیت شروع ہو گئی، جو محبت میں بدل گئی۔ اور پھر کچھ عرصے بعد انیتا نے شادی کی بات کی تو روڈرک نے خوشی سے ہاں کر دی۔ طے پایا کہ روڈرک کینیا آئے گا اور آنیتا کے ساتھ شادی کر کے نیروبی کینیا میں نئی زندگی شروع کرے گا۔ 


ایک دن آنیتا نے کہا کہ اسکا گھر پرانا ہے تو کیوں نہ شادی سے پہلے اسکی تزئین و آرائش کر لی جائے ۔ روڈرک نے آنیتا کی بات سے اتفاق کیا اور اسے کچھ رقم بھیج دی ۔ اس طرح آنیتا گھر کی مرمت اور فرنیچر اور شادی کی شاپنگ کے لئے پیسے منگواتی رہی ۔ روڈرک نے اس پر اندھا اعتماد کیا مرحلہ وار اپنی تمام زندگی کی جمع پونجی، یعنی 85,000 پاؤنڈز، اس خاتون کو بھیج دیے۔


انیتا نے روڈرک کو گھر کی مرمت کی تصاویر اور اپنی تصاویر بھی بھیجیں، تاکہ بھروسہ قائم رہے۔ 


اور پھر ایک دن روڈرک آنیتا سے ملنے اور شادی کرنے کینیا پہنچ گیا لیکن جب کینیا پہنچا تو وہاں جا کر پتا چلا کہ انیتا نام کی کوئی خاتون وجود ہی نہیں رکھتی — اور جو شخص اسے انیتا سے متعارف کروا چکا تھا، وہی اس پورے دھوکے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اس نے ہی آنیتا بن کر اسکی ساری دولت ہڑپ کر لی ہے 


فراڈ کے بعد روڈرک واپس برطانیہ لوٹا تو اس کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہ تھی۔ وہ چھ ہفتے تک گلڈ فورڈ اور ووکنگ کے علاقوں میں ہوم لیس شیلٹرز میں راتیں گزارنے پر مجبور رہا۔


روڈرک نے بینکوں — ہیلیفیکس اور چارٹر سیونگز بینک — پر بھی تنقید کی کہ انہوں نے اسے اتنی بڑی رقم ٹرانسفر کرنے سے روکنے کی کوشش نہیں کی، حالانکہ بینک کا کہنا تھا کہ انہوں نے وارننگ دی تھی۔


یہ واقعہ صرف ایک شخص کی کہانی نہیں، بلکہ یہ اس بات کی سنگین یاددہانی ہے کہ کس طرح آن لائن رومانس کے نام پر جذباتی اور مالی استحصال کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر ان افراد کے ساتھ جو تنہائی یا صدمے کا شکار ہوں۔

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments