Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کوٹ مومن سرگودہا میں چھ بچیوں کی ہلاکت


 

 عام سی گھریلو استعمال کی چیز 6 بچیوں کی موت کی وجہ بن گئی 😞۔ والدین احتیاط کریں۔ جس گھر میں چھوٹے بچے ہوں وہاں ہر کام ، ہر چیز میں "رسک" کو ضرور مدد نظر رکھا کریں۔ اللہ تعالٰی سب کو ایسے سانحے سے بچائے۔ آمین  

صوبۂ پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کی جناح کالونی  میں  6 بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو کے ذرائع کے مطابق بچیاں کھیلتے ہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئیں  تھیں تفصیلات کے مطابق چونکہ گندم کی کٹائی چل رہی ہے اس لئے  گھر والوں نے گندم زخیرہ کرنے والے بھڑولے کو دھو کر سکھانے کے لئے صحن میں لٹا کر رکھا ہوا تھا اور خود کھیتوں میں کام کرنے چلے گئے ۔ چھ بچیاں کھیلتے ہوئے اس بھڑولے کے اندر داخل ہو گئیں گئیں اور اسکا دروازے بند ہو گیا اور دم گھٹنے سے ان سب کی جسن چلی گئی۔ معصوم بچیوں کی عمریں ایک سال سے آٹھ سال تک تھیں  ۔

جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ مریم ، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ شامل

۔     

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments