آجکل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص ایک عمر رسیدہ باریش ڈاکٹررفیق پر الزام لگا رہا ہے کہ اس نے میری بیوی کی زبان کے ساتھ زبان ٹچ کی ہے۔
اب یہ ویڈیو دھڑا دھڑ وائرل ہو رہی ہے اور اس میں کیا سچ ہے کیا جھوٹ مگر بیچارے بوڑھے ڈاکٹر کو تو سزا مل گئی ہے۔ چاہے بعد میں یہ سب جھوٹ ثابت ہو جائے پر اس کی عزت اور ساکھ کبھی واپس نہیں آ سکے گی۔ وہ اپنے خاندان اور بیوی بچوں اور پوتے پوتیوں کے سامنے کبھی سر نہیں اٹھا سکے گا۔
اور اگر یہ ویڈیو سچ ہے تو پھر اسکو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق آجکل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص جو اپنا نام اعجاز غنی بتاتا ہے اور سامنے کھڑے باریش اور عمر رسیدہ ڈاکٹر پر الزام عائد کرتا ہے کہ " میں اپنی بیگم کو چیک کروانے کیلئے آیا ، میں نے تمام میڈیکل ٹیسٹ کروائے لیکن ڈاکٹر نے میری بیگم کی زبان سے زبان لگا کر چیک کیا ، ڈاکٹر صاحب مجھے بتائیں یہ کون سا ٹیسٹ ہے جو زبان سے زبان لگاکر کیا جاتا ہے ، ڈاکٹر صاحب آپ اپنی بیگم کو بلائیں میں بھی زبان لگائے بغیر نہیں جاوں گا، مجھے مار کر بھیج دیں یا پھر میں آپ
کا علاج کر کے جاوں گا
ڈاکٹر صاحب آپ پاکستان میں رہتے ہیں اور سزا آپ کو مل چکی ہے اب بیشک آپ باعزت بری بھی ہو جائیں لیکن معاشرے میں آپکی جو سبکی ہونی تھی ہو چکی۔ اگر تو یہ الزام ہے تو مجھے یقین ہے اپ،ام لگانے والا بھی اپنی زندگی میں ایک بار پچھتائے گا ضرور اور اگر یہ بات درست ہے تو پھر آپ کو بھی اپنے عہدے اور مقام کی شرم کرنی چاہیے تھی۔
کلینک پر ڈاکٹر صاحب اکیلے نہیں ہوتے ساتھ سٹاف نرسز بھی ہوتی ہیں۔ اور شائید کیمرے بھی موجود ہوں اور موقعے پر اور لوگ بھی موجود ہوں ۔ یہ تو تفتیش کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے مگر عوام نے سب کی عزت کس جنازہ نکال دیا۔
سننے میں آیا ہےمیاں چنوں میں پولیس نے خاتون مریضہ کو جنسی ہراساں کرنے پر ڈاکٹر کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا.
0 Comments