Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

قاضی محب ہاکی پلیئر کی آپ بیتی

 

qazi mohib biography

بنوں کا بیٹا!!قاضی محب پاکستانی  ہاکی کے کھلاڑی تھے۔  ایک  باصلاحیت ہاکی کپتان جو بہت کم کم کو یاد ہے اور جسے 33 سال کی عمر میں اللہ نے اپنے پاس بلا لیا ۔
 
 فل بیک کے لیے بہت اسٹائلش سمجھے جانے والے، عمدہ اسٹک ورک اور ڈربلنگ کی صلاحیت کے مالک، قاضی محب نے اپنے ملک کے لیے 123 میچز کھیلے اور 41 گول کیے، وہ خیبر پختونخواہ کے بنوں سے تعلق رکھنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے، جنہوں نے دو بھائیوں عبدالحمید ، عبدالرحمن جونیئر کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتانی کی۔
 
اس ہاکی کپتان کا نام تھا قاضی محب الرحمن المعروف قاضی محب تھا۔ ہاکی کے میدان میں انکے دوڑنے اور کھیلنے کا انداز سب سے الگ اور بہت پر کشش تھا۔
 
قاضی محب 15 اگست 1963ء کو گاؤں سوکڑی ضلع بنوں میں پیدا ہوئے۔ اپنے تیرہ سالہ کھیل کے کیرئیر میں انھوں نے کل 123 میچ کھیلے اور 41 گول کئے۔ ان کی خدمات کے عوض انھیں 1993ء میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ 
 
قاضی محب نے پاکستان کو 1989 کے ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ 1990 کے ایشین گیمز میں سونے کے تمغے اور 1990 کے ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ دلایا، دیگر امتیازات کے ساتھ۔ انہوں نے 1988 کے سمر اولمپکس میں مردوں کے ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کی۔ 

وہ 1988ء میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی طرف سے کھیلے۔ پانچ سال تک ہاکی ٹیم کے کپتان رہے۔ بنیادی طور پر وہ فل بیک تھے لیکن بعد میں رائٹ ہاف کی پوزیشن پر بھی بہتر کھیل پیش کیا۔ 1989ء کی چمپین ٹرافی میں انھیں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 
1994ء میں نیشنل ہاکی چمپیئن شپ میں کھیل کے دوران انھیں گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ کراچی کے ایک ممتاز ڈاکٹر نے اسے سرطان قرار دیا۔  انھیں علاج کے لیے لندن لے جایا گیا لیکن ہاکی کے میدان میں حریفوں کو شکست دینے والا قاضی محب کینسر سے ہار گیا اور 33 سال کی عمر 28 دسمبر 1996ء کو انتقال کر گئے انہیں  آبائی گاؤں سوکڑی میں دفن کیا گیا۔ضلع بنوں میں ان کے نام سے ایک بین الاقوامی ہاکی اسٹیڈیم بنایا گیا ہے

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments