Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بھارت میں تیمارداری کے لئے آئے شخص کا اپریشن


انڈیا کی ریاست راجستھان کے ایک سرکاری ہسپتال ایک عجیب واقعہ پیش جب ڈاکٹرز نے مریض کے والد جو تیمارداری کرنے آئے تھے پکڑ کر آپریشن کر دیا  . اس سنگین غلطی کا تب انکشاف ہوا جب شکایت کی گئی کہ زخمی بیٹے کی تیمار داری کے لیے موجود باپ کی  غلطی سے سرجری کر دی گئ  ہے۔

یہ باپ ٹریفک حادثے میں زخمی اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے کوٹا میڈّیکل کالج میں موجود تھا۔

بھارت کے شہر کوٹا ڈویژن کے  ضلع بران کے منیش پنچال تین ماہ پہلے  ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔ اور وہ  کوٹا میڈیکل کالج میں زیر   علاج تھا اس کے والد جگدیش پنچال اسکی دیکھ بھال کے لئے   موجود تھے ۔ شکایت کے مطابق 12 اپریل کو منیش کا آپریشن تھا اور اسکے والد آپریشن تھیٹر کے باہر انتظار کر رہے تھے اسی دوران ہسپتال کے عملے نے جگدیش کا نام پکارا جسے سن کر جگدیش جب اندر گیا تو ہسپتال کے سٹاف نے انہیں پکڑ کر بیڈ پر لٹایا اور بے ہوش کر کے انکے ہاتھ کا آپریشن کے کے چھ ٹانکے بھی لگا دئیے  ۔

متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے 12 اپریل کو پیش آنے والے اس واقعے کی خبروں کو پانچ دن تک دبایا۔ ان کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری نہ تو ہسپتال میں داخل تھے اور نہ ہی انھیں کوئی جسمانی پریشانی تھی۔


    متاثرہ خاندان نے ضلع   مہاویر نگر پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے جبکہ میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سنگیتا سکسینہ نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زمہ داروں کے خلاف  کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔




You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments