Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جنگ اور اسکی ہولناکیاں

جنگ تباہی ہے

 

جنگ اور جنریشن وائی ، زی،  الفا اور بیٹا کے نام

پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں جب انڈیا اور پاکستان جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں توسوشل میڈیا پر کچھ میمز اور پوسٹیں  نظروں  سے گزریں جس میں جنگ کو لے کر مزاحیہ میمز بنائی جا رہی ہیں اور یہ دونوں اطراف سے ہور ہا ہے کیونکہ جنریشن وائی ، زی،  الفا اور بیٹا  چاہے وہ پاکستان میں ہو یا انڈیا میں انہوں نے ابھی تک کوئی جنگ نہیں دیکھی یعنی وہ لوگ جن کی عمر اس وقت 52 سال یا اس سے کم ہے انہوں نے اپنی زندگی میں کوئی جنگ نہیں دیکھی  ۔ نہ انہیں جنگ کی تباہیوں کا اندازہ یے۔ میمز جو پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کو انجوائے کرنے کے لیے لکھی جا رہی ہیں ۔ اور لکھنے والے وہ ہیں جنہوں نے جنگ کیا کبھی اپنی گلی میں چھوٹا سا فساد اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا۔ اس نسل نے جنگ صرف پب جی گیم پرہی دیکھی ہے۔

جنگ تباہی اور بربادی کا نام پے۔ غربت اور زلت کا نام ہے۔ جنگیں صرف یتیم اور بیوائیں ہی پیدا کرتی ہیں باقی زمین تک بنجر کر دیتی ہیں۔ جنگ مذاق نہیں ہوتی یہ جنگیں جس زمین پر چھڑ جائیں اس کو بنجر کر کے رکھ دیتی ہیں۔  جنگ صرف گولی اور بم نہیں لاتی، یہ بھوک، غربت، بیماری، نفسیاتی عذاب اور لاوارث نسلوں کو ساتھ لاتی ہے۔ جو زخم جنگ دیتی ہے، وہ دہائیوں تک بھر نہیں پاتے۔

دنیا کی تاریخ میں جنگیں انسانیت کے لیے ایک بھیانک اور تباہ کن تجربہ رہی ہیں۔ جہاں ایک طرف جنگیں سیاسی مقاصد یا علاقائی قبضوں کے لیے لڑی گئیں، وہیں ان کے نتیجے میں لاکھوں انسان جان سے گئے، بے گھر ہوئے، اور تہذیبوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ جنگ نہ صرف فوجی محاذ پر تباہی لاتی ہے بلکہ عام شہریوں، معیشت، ثقافت اور ماحول پر بھی گہرے اثرات چھوڑتی ہے۔ 

آپ چند سال پیچھے چلے جائیں کیا آپ نے ایران اور عراق ، افغانستان ، بوسنیا ، فلسطین اور غزہ اور  لیبیا کا حال نہیں دیکھا؟  آج وہاں کھنڈرات، یتیم بچے، بیوہ عورتیں اور معذور نسلیں ہیں۔ ان جنگوں میں لاکھوں افراد جان سے چلے گئے اورکروڑں افراد بے گھر ہو گئے۔
پہلی اور دوسری جنگ عظیم کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں پورا یورپ تباہ ہو گیا تھا۔ مرد ختم ہونے لگے تھے اور ان جنگوں میں لاکھوں افراد جان کی بازی ہار گئے اور کروڑں افراد زخمی ہو کر زندگی بھر کے لئے معذور ہو گئے۔۔

جنگ چھوٹی ہو یا بڑی ۔۔ تباہی لاتی ہے ۔ اور امن ہمشہ خوشحالی لاتا ہے اس لئے  امن کی دعا کیجیے ۔ بھارت اور پاکستان جیسے ملک  جنگوں کے متحمل ہی نہیں ہوسکتے ہم نے جنگوں کے بارے میں صرف اخباروں میں پڑھا ہے ہم نے گولیوں کی گرج ، توپوں کی گولہ باری اور ٹینکوں کی چنگھاڑ  کبھی اپنی انکھوں سے دیکھی ہی نہیں اور کانوں سے سنی ہی نہیں ۔۔۔  لکھنا بڑا اسان ہے ، جنگ سہنا بہت مشکل ہے۔

پاکستان ایک امن پسند ملک  ہے اور اس نے کبھی کسی دوسرے ملک پر حملہ نہیں کیا مگر انڈیا پہلے دن سے پاکستان کے وجود سے خائف ہے اور بار بار حملہ آور ہوا ہے اس لئے اگرپاکستان کی بقا کو خطرہ لاحق ہوا تو پھر کچھ نہیں بچے گا کیونکہ پاکستان کو اللہ نے وہ تمام ہتھیار عطا کئے ہیں جو دشمنوں کی نسلوں کو ختم کرنے کے لئے کافی ہیں اس لئے انڈیا کو پاکستان کے وجود کو تسلیم کر لینا چاہئے اور امن کا راستہ چن کر ترقی کی راہ پر نیا سفر شروع کرنا چا ہیئے۔ 

🇵🇰پاکستان زندہ باد۔ پاک فوج پائندہ باد۔

اللہ اس خظے کو جنگ کی ہولناکیوں سے محفوظ رکھے آمین

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments