Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں ، گھر تو آخر اپنا ہے موج بڑھے یا آندھی آئے ، دیا جلائے رکھنا ہے

 

 

پاکستان زندہ باد

گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں ، گھر تو آخر اپنا ہے
موج بڑھے یا آندھی آئے ، دیا جلائے رکھنا ہے
گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں ، گھر تو آخر اپنا ہے
بال بکھیرے اُتری برکھا ، رُوپ لٹاتا چاند
کیا پل بھر کو اٹھی آندھی ، تارے پڑ گئے ماند
رات کٹھن یا دن ہو بوجھل ، ہنستے گاتے چلنا ہے
موج بڑھے یا آندھی آئے ، دیا جلائے رکھنا ہے
لہروں لہروں اترا سورج ، بستی بستی رُوپ
جاگ اٹھے ہیرے موتی مونگے ، کیا سہانی دھوپ
ناؤ بڑھا ، پتوار اٹھا کے سات سمندر چلنا ہے
گھر کی خاطر سو د کھ جھیلیں، گھر تو آخر اپنا ہے

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments