اسمارٹ فونز ہماری زندگی کا ناصرف لازمی جزو بن چکے ہیں بلکہ ہمارے تمام معاشی، معاشرتی اور سماجی معاملات بھی موبائل فون پر انحصار
کرتے ہیں اس لئے آپ کا موبائل فون آپکے زاتی ڈیٹا سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ آپ کی ای میلز، آپ کے چیٹنگ پیغامات آپ کی تصاویر
اور آپ کی لوکیشن سب کچھ موبائل فون سے جڑا ہوتا ہے۔ ایسے میں آپ ہیکرز کے نشانے پر ہوتے ہیں۔ ہیکرز آپ کی جاسوسی کر سکتے
ہیں اور آپ کے موبائل فون کو ٹیپ کر کے آپ کی انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
آج کل میڈیا پر مختلف لوگوں کی آڈیوز ویڈیوز تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں۔ وہ سب ہیکنگ کے باعث ہوتا ہے۔
اس لیے آپ کے موبائل فون کی سیکیورٹی سب سے اہم ہے۔ اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے موبائل فون بنانے والے اداروں کی جانب سے
ایسے کوڈز بتائے جاتے ہیں جن کی مدد سے آسانی سے چیک کیا جا سکتا ہے کہ آپ کا موبائل ہیک تو نہیں ہوا۔
اگر آپ کا فون ہیک ہوا ہے تو کیسے معلوم کریں؟
ایک آسان سے کوڈ سے آپ اپنے موبائل فون کو چیک کر سکتے ہیں کہ کہیں ہیک تو نہیں ہوا۔ اور آپ کی کالز پیغامات اور ڈیٹا آگے کسی
اور موبائل پر تو بھیجا نہیں جا رہا۔ اپنے موبائل کے ڈائل پر درجہ زیل کوڈ ڈائل کریں۔اگر آپ کے موبائل پر کالز اور پیغامات یا ڈیٹا کو کو کہیں
اور بھیجا جا رہا ہے تو وہ سامنے آ جائے گا
*#21#
اگرموبائل ہیک ہے تو اسے محفوظ کیسے کریں ؟
اس تمام سیٹنگ کو ختم کرنے کے لئے آپ اپنے ڈائل پیڈ پر جا کر درجہ ذیل کوڈ ڈالیں تو آپ کے موبائل فون کی تمام کال پیغامات اور ڈیٹا فارورڈنگ ختم ہو جائے گی۔
##002#
اس کوڈ کو ڈائل کرنے سے اگر آپ کی کال یا میسجز یا ڈیٹا کہیں اور فارورڈ ہو رہا ہے تو وہ تمام چیزیں ختم ہو جائیں گی اور آپکا موبائل فون محفوظ ہو جائے گا۔
موبائل فون ہیکنگ کیسے ہو سکتی ہے اور کیسے محفوظ رک سکتے ہیں۔
موبائل فون کا ڈیٹا ہیک ہونا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، اور اس کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، کچھ علامات ہوتی ہیں جو یہ بتا سکتی ہیں کہ آپ کا موبائل ہیک ہو چکا ہے یا خطرے میں ہے۔ آئیے اس کو تین حصوں میں سمجھتے ہیں
موبائل سے ڈیٹا لیک ہونے کے عام طریقے🛑
فشنگ : جعلی لنکس، ای میلز یا میسجز کے ذریعے صارف کو دھوکہ دے کر معلومات حاصل کرنا۔
میلویئر ایپس: پلے اسٹور یا ویب سے ڈاؤنلوڈ کی گئی مشکوک ایپس جو ڈیٹا چوری کرتی ہیں۔
پبلک وائی فائی: بغیر سیکیورٹی کے نیٹ ورک کے ذریعے ڈیٹا چوری کیا جا سکتا ہے۔
ایس ایم ایس اور کال سپوفنگ :جعلی کالز یا پیغامات کے ذریعے فون تک رسائی حاصل کرنا۔
بیک ڈور ایپس یا جاسوسی سافٹ ویئر: جیسے سپائی وئیر یا کی لاگر جو پسِ منظر میں کام کرتے ہیں۔
کیسے چیک کرین کہ آپکا موبائل ہیک ہے یا نہیں؟🔍
اگر آپ کو درج ذیل علامات محسوس ہوں تو یہ ممکنہ ہیکنگ کی نشانی ہو سکتی ہے
موبائل غیر معمولی طور پر سلو یا اوورہیٹ ہو رہا ہے۔📱
بیٹری تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ 🔋
ایس ایم ایس یا کالز فارورڈ ہورہی ہوں اور آپکو پتہ نہ ہو۔ 📞
موبائل کا ڈیٹا معمول سے زیادہ استعمال ہو رہا ہو۔📶
موبائل پر ایکو یا پس منظر سے آوازیں آرہی ہوں۔ 👂
موبائل پرخودبخود ایپس انسٹال ہو جائیں۔📥
موبائل بار بار لاگ آوٹ ہو یا اکاونٹ کا پاسورڈ بدل جائے۔🔐
موبائل کو کیسے محفوظ بنائیں؟🔒
نامعلوم لنک پر کل ک نہ کریں۔ ✅ نامعلوم لنک اگر کسی دوست کی طرف سے آئے پھر بھی✅
کلک نہ کریں۔
کلک نہ کریں۔
صرف گوگل پلے سٹور یا ایپل سٹور سے ایپ انسٹال کریں۔✅
پاسورڈ مشکل الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔✅
پاسورڈ مشکل الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔✅
ٹو سٹیپ ویرفیکیشن کو ہمیشہ آن رکھیں۔✅
انٹی وائرس انسٹال کریں اور اسے اپڈیٹ رکھیں✅
وی پی این اور پبلک وائی فائی سے بچیں۔✅
اپنے موبائل کے سافٹ ویئر اور ایپس کو اپڈیٹ رکھیں۔✅
اپنے موبائل کی ڈویلپر آپشن کو آف رکھیں۔✅
اپنے موبائل کی ڈویلپر آپشن آف رکھیں
اپنے موبائل کی ڈویلپر آپشن آف رکھیں
ایپ انسٹال کرنے کے بعد اسکو پرمیشن دھیان سے دیں۔ ✅
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا فون ہیک ہو چکا ہے
ضروری ڈیٹا بیک اپ کر لیں۔📤
فیکٹری ریسٹ کریں🔄
تمام پاسورڈ تبدیل کریں🔐
کسی اچھے ماہر سے فون کی مکمل سکیننگ کروائیں۔🛡️
0 Comments